Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اسحاق ڈار کے خلاف باتیں کرنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، ن لیگ کا دوبارہ صدر بننے کے بعد شہباز شریف کی وارننگ

Published

on

Muslim League Nawaz

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو دوباتہ پارٹی صدر منتخب کر لیا گیا۔ پارٹی صدر بنتے ہی شہباز شریف نے پہلے خطاب میں اسحاق ڈار کے خلاف باتیں کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف باتیں کرنے والوں کے لیے پارٹی میں جگہ نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس وہ خود بار بار مؤخر کراتے رہے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ  جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف خود موجود ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی قیادت نوازشریف کی امانت ہے،صدرمنتخب کرنے پر جنرل کونسل ارکان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،مریم نواز چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پارٹی کیلئے دن رات محنت کررہی ہیں، مریم نواز ہر شہر،قصبے،گاؤں اور قریہ قریہ پہنچ کر پارٹی کو منظم کررہی ہیں، ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں نوجوانوں کی متحرک شمولیت کیلئے کوشاں ہیں، نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے، موٹرویز بنائیں اور ترقی کا سفر شروع کیا، وہ پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں ، نواز شریف کے واپس آتے ہی امانت لوٹا دوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہے، اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں معیشت کو سنبھالا دیا، آئی ایم ایف کی شرائط منظور کرنے کیلئے ہم الٹے سیدھے ہوگئے، ہم نےہمت نہیں ہاری،اتحادیوں نے مشکلات کا سامنا کیا، مشکلات کے باوجود تنخواہوں،پنشن میں اضافہ کیا گیا،آئی ایم ایف سے ہمارے سینگ آج بھی پھنسے ہوئے ہیں، نوازشریف آئیں گے تو پاکستان میں سیاسی نقشہ بدل جائےگا،دعا ہے نوازشریف آئیں،انتخابات لڑیں اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں،نوازشریف کیخلاف جو لوگ باتیں کررہے ہیں انہیں پارٹی میں رہنے کا حق نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہالیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی اسی لئے پارٹی اجلاس بلایا، اسحاق ڈار کیخلاف باتیں کرنے والوں کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں، سیاست نہیں ریاست بچائی ہے، اسحاق ڈار نے معیشت کیلئے محنت کرکے اپنی صحت خراب کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین