Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ،منگل کو ڈپریشن میں بدل سکتا ہے، محکمہ موسمیات

Published

on

جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بن گیا،منگل کی شام کوڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے،پاکستان کے کسی ساحلی مقام کوایل پی اے(لو پریشر ایریا)سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا،لوپریشرایریا کل شام کوایک درجہ مزید شدت اختیارکرنے کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب اورجنوب مغرب میں 1550کلومیٹر کی دوری پرہے، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کے بعد شمال مغرب کی جانب بڑھے گا،پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کوہوا کے کم دباو سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی تمام صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہا ہے،بحیرہ عرب میں ہونے والی اس سرگرمی کی پیش رفت سے متعلق وقتا فوقتا آگاہی دی جائیگی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین