Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سارا رولا ستمبر کا ہے، سمجھ آئی جی؟ خواجہ آصف کا معنی خیز بیان

Published

on

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم تو کہتے ہیں وقت پر الیکشن ہوں اکتوبر میں، سارے اکٹھے، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کے لیے مذاکرات کریں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ستمبر میں ریٹائرمنٹ سے پہلے الیکشن ہوجائیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن ہوں؟۔

اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ ان کی ریٹامنٹ کے بعد ہوں، ہم تو چاہتے ہیں کہ وقت پر ہوں۔ ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کےلیے مذاکرات کریں، سارا رولا ستمبر کا ہے سمجھ آئی جی؟۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین