دنیا
سستا تیل،عراقی،سعودی حصہ کم،روس بھارت کا سب سے بڑا تیل سپلائر
بھارت نے اپریل میں روسی تیل کی ریکارڈ مقدار درآمد کی، بھارتی درآمدات میں مڈل ایسٹ اور افریقا سے خام تیل کی درآمد کا حصہ دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی خبرایجنسی روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ ہندوستان کی روس سے تیل کی درآمدات ماہانہ بنیادوں پر 4.4 فیصد بڑھ کر 1.9 ملین بیرل یومیہ ہو گئی ہیں جبکہ عراق سے تیل کی درآمد 9 لاکھ 28 ہزار 400 بیرل یومیہ اور سعودی عرب سے تیل کی درآمد 7 لاکھ 23 ہزار 800 بیرل یومیہ رہ گئی ہے۔ یوں ہندوستان کی تیل درآمدات میں سب سے بڑا حصہ روس کا ہے۔
ہندوستان ایشیا کی تیسری بڑی معیشت ہے اور دنیا میں تیل کا بھی تیسرا بڑا خریدار ہے، یوکرین تنازع کے بعد مغربی دنیا نے روس سے توانائی درآمدات پر پابنفی عائد کی تو روس نے ایشیا میں نئی منڈیوں پر توجہ دی۔
اپریل میں مسلسل چھٹے مہینے روس، بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا، اس کے بعد عراق، روایتی طور پر ہندوستان کا سب سے بڑا سپلائر ہے اور سعودی عرب تیسے نمبر پر رہا۔
روس سے بڑھتی ہوئی تیل کی درآمدات میں سنٹرل ایشیا کی آزاد ریاستوں بشمول آذربائیجان اور قازقستان کے خام تیل کا حصہ بڑھ کر 43.6% تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ ماہ ہندوستان کی طرف سے درآمد کی گئی مجموعی 4.81 ملین بیرل یومیہ تھا۔
اس کے ساتھ ہی، مشرق وسطی کی سپلائی، جو روایتی طور پر نئی دہلی کی تیل کی زیادہ تر درآمدات پر مشتمل تھی، گر کر 44 فیصد رہ گئی، جبکہ افریقی خام تیل صرف 3.4 فیصد رہا۔
ایک ہندوستانی ریفائنری کے عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ ہندوستانی ریفائنرز نے مشرق وسطیٰ اور مغربی افریقا سے خریداری میں کمی کر دی ہے کیونکہ ہمیں کم قیمتوں پر روسی تیل کی فراہمی ہو رہی ہے۔
ہندوستان کی تیل درآمدات میں اوپیک کا حصہ کم ہو رہا ہے، روس کی سب سے بڑی آئل ریفائنری اور ہندوستان کی بڑی ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن کے درمیان مارچ میں تیل کی سپلائی خاطر خوا بڑھانے کا معاہدہ ہوا ہے، اس کے بعد ہندوستان کے لیے روس کی تیل برآمدات زیادہ رہنے کے امکانات ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں