پاکستان
عمران خان کی سیاست صرف جھوٹ، یوٹرن،اداروں پر حملے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کیاآپ نےوزیرآبادحملےسےبہت پہلےفوج اورانٹیلی جنس ایجنسی کی قیادت پرکیچڑاچھالنےکاسہارانہیں لیا؟۔ روزانہ کی بنیادپردھمکیاں دینےاوربےبنیادالزامات لگانے کےعلاوہ کون ساقانونی راستہ اختیارکیا؟۔
I have no doubt that your politics is defined by blatant lies, untruths, U-turns, and vicious attacks on institutions. Bending the judiciary to your whims and behaving as if rules don’t apply to you. What I said about you in my tweet is established by facts over the past few… https://t.co/SEi3HRj19m
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 9, 2023
وزیراعظم نے یہ سوالات اپنی ٹویٹ پر عمران خان کے ردعمل پر اٹھائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے پہلے سکیورٹی اداروں کے متعلق عمران خان کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر حالیہ بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آپ کی سیاست کی تعریف، جھوٹ، یوٹرن اور اداروں پر شیطانی حملے ہیں۔عدلیہ کو اپنی مرضی کے مطابق جھکانا اور ایسا برتاؤ کرنا جیسے آپ پر یہ اصول لاگو نہیں ہوتے۔ ٹویٹ میں آپ کے بارے میں جو کچھ کہا وہ پچھلے کچھ سال کے حقائق سے ثابت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پاک فوج کو بطور ادارہ بدنام کرنا اقتدار سے بے دخلی کے بعد آپ کی سیاست کا خاصا ہے،آپ نےوفاقی حکومت کی تعاون کی پیشکش کومسترد کر دیااورقانونی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔آپ کو حملے کی حقیقت جاننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔آپ نے اس قابل مذمت واقعہ کو چھوٹے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹرحادثےکےبعدمسلح افواج کےشہداکیخلاف سوشل میڈیاپرمہم کس کےکہنےپرشروع کی گئی؟ وہ ٹرول بریگیڈ کس پارٹی سے تعلق رکھتی تھی؟ ٹرول بریگیڈ نے شہیدوں کا مذاق اڑایا،یہ گھٹیا مہم ہماری سیاست اور ثقافت میں ناقابل تصور تھی، آپ کی طرف سےتخریبی اورغدارانہ کارروائیوں کے ہوتےہوئےکیاہمیں دشمن کی ضرورت ہے؟۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں