نوجوان
فرانسیسی ویزے کا حصول دیگر ملکوں کی نسبت آسان، فرانس الومنائی اجلاس
فرانس سے اعلیٰ تعلیم یافتہ بین الاقوامی گریجویٹس کا عالمی دن کراچی میں فرانسیسی اتحاد کے دفتر میں منایا گیا۔
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فرانس کے سابق طلبہ اکھٹے کوئے اور سنہری یادوں کاتبادلہ کیا۔ فرانس میں تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ بھی شریک ہوئے۔ کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل مسٹر الیکسس چٹاہٹنسکی نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایلومنائی کا دن منا رہے ہیں اس قسم کی تقاریب ہونی چاہئیںتا کہ طلبہ اپنے تجربے کی بنیاد پر پاکستانی طلبہ کی رہنمائی کریں اور آگاہی دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ چاہے فرینچ ہو یا انگریزی، فرانس کا تعلیمی معیار اعلیٰ ہے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اسکالر شپس بھی دی جاتی ہیں، 670 طلبہ اب تک پاکستان سے فرانس میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور اپنے ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
مونا صدیقی صدر الائنس فرانسیس کراچی نے کہا کہ اس وقت 250 پاکستانی طلبہ اور ریسرچرز فرانس میں زیر تعلیم ہیں،ہم چاہتے ہیں یہ سلسلہ زیادہ سے زیادہ بڑھے۔
ایچ ای سی کے ریجنل ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید میمن نے کہا کہ ہر سال طلبہ بڑھ رہے ہیں ہماری خواہش ہے یہاں سے طلبہ فرانس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ اس طرح کے مربوط روابط کے ذریعے فرانس اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ فرانس کا ماحول بہت اچھا ہے اور فرانس کے ویزے کا حصول دوسرے ملکوں کی نسبت سے زیادہ آسان ہے۔
تقریب کے اختتام میں فرانس کے سابق طلباء کو ان کی زندگی اور کامیابیوں کی داستان بتانے کے لیے مدعو کیا گیا۔ فرانسیسی کمیونٹی، کارپوریٹ اور تعلیمی شعبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی