Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

’میری بیوی کم حسین نہیں‘ مقابلہ حسن میں شریک ماڈل کے شوہر نے فاتح حسینہ کا تاج نوچ کر توڑ ڈالا

Published

on

برازیل میں ایک مقابلہ حسن کے فائنل نتائج میں ماڈل کو دوسرا نمبر ملنے پر اس کا شوہر غصے میں  اسٹیج پر پہنچ گیا،مقابلے کی فاتح کا تاج چھین کر اسٹیج پر ہی توڑ ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر فائنلسٹ ماڈلز موجود ہیں اور مقابلے کی فاتح کا تاج بھی اسٹیج پر لایا جاتا ہے۔

 مقابلے کی فاتح کے نام کا اعلان ہوتا ہے اور اسٹیج پر موجود ماڈل تاج پہنایا جا رہا ہوتا ہے عین اسی وقت دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل کے شوہر دوڑتے ہوئے اسٹیج پر آتے ہیں اور تاج چھین کر اسٹیج پر پھینک دیتے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تاج کو پھینکنے کے بعد ماڈل کا شوہر اسے کھینچتے ہوئے فاتح سے دور لے جاتا ہے اور پھر سے تاج کو اٹھا کر مکمل طرح سے توڑ دیتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین