Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

نیشنل گیمز کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز جاری نہیں کئے

Published

on

محکمہ کھیل سندھ 34 ویں نیشنل گیمز کے لیے سپورٹس ایسوسیشن ایشنز کو تاحال فنڈز جاری نہ کرسکی۔
سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نےتمام صوبائی ایسوسی ایشنزکواپنی مدد آپ کےتحت گیمزمیں حصہ لینےکاخط لکھ دیا، خط میں لکھا گیا کہ آپ اخراجات کرلیں پیسےآئنگےتوریفنڈ کردینگے۔
ذرائع کے مطابق سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کوڈیڑھ کروڑکافنڈ درکارمحکمہ کھیل نے1کروڑ کی حامی بھری ہے، ایتھلیٹس کی کٹ پربھی کام فنڈزکی عدم دستیابی پررکاہوا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل گیمزکاآغاز12 مئی سےکوئٹہ میں ہونا ہے ، گیمز30 مئی تک جاری رہیں گے ، سندھ کی جانب سےمجموعی طورپر28 کھیلوں میں حصہ لیاجائے گا۔
سندھ نےگالف، فٹبال،ہنڈ بال اورریسلنگ میں انٹری نہیں کرائی ،سندھ کی جانب سے425 کھلاڑی اور آفیشلز نیشنل گیمز میں حصہ لینگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین