Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان میں مون سون بارشوں سے 55 ہلاکتیں، سیلاب کا خطرہ برقرار

Published

on

پاکستان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں جمعرات کو 12 افراد کی ہلاکت کے بعد پانی سے متعلق حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے اور فلیش فلڈ کے خطرہ بھی برقرار ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں جو بدھ کےروز سے شروع ہوئیں، ان بارشوں سے گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہوئے، لاہور میں بارش کے دوران مختلف واقعات میں 19 شہری ہلاک ہوئے۔ لاہور میں ابھی مزید بارش کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں مارتونگ کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے ہلاک ہو گئے۔

بارشوں کے نتیجے میں دریا بھی معمول سے زیادہ بھر گئے ہیں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

پچھلے سال بھی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی سے سیلاب آیا تھا جس نے ایک تہائی پاکستان کو ڈبو دیا تھا، اس سیلاب میں 1739 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حکومت نے کہا تھا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر نقصان ہوا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین