Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چلڈرن ہسپتال کی نرسری کے انکیوبیٹر میں 4بچے جھلس گئے، ایک نومولود بچی ہلاک، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Published

on

لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی غفلت کی وجہ سے انکیوبیٹر میں رکھے چار بچے جھلس گئے، ان چار میں سے ایک بچی ہلاک ہوگئی ہے۔

لاہور کے چلڈرون ہسپتال میں چار نومولود بچوں کو جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے نرسری میں انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا۔ درجہ حرارت زیادہ ہعونے کی وجہ سے چاروں بچے جھلس گئے۔ ایک نومولود بچی ہلاک ہوگئی۔

ورثا نے الزام لگایا ہے کہ  وہ بار بار عملے کی توجہ دلاتے رہے لیکن کوئی بھی ان بچوں کو دیکھنے نہ آیا۔درجہ حرارت زیادہ ہونے کی شکایت بھی کی گئی لیکن کسی نے کان نہ دھرے۔

ڈی ایم ایس چلڈرن ہسپتال سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیات کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کے بعد ہی مزید حقائق بتائے جا سکتے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال میں عملے کی غفلت سے انکو بیٹر میں نومولود بچے کے  جھلس کرجاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری سپیشلائزد ہیلتھ سے  انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ جھلسنے والے بچوں کو علاج کی بہترین سہولت دی جائے،واقعہ پر زیرو ٹالرنس ہوگی، زمہ دار انجام تک پہنچیں گے،نرسری  انکوبیٹر میں نومولود بچوں کا جل جانا المیہ سے کم نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین