ٹاپ سٹوریز
چیف جسٹس 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق آبزرویشن واپس لیں، عمران خان کی بہنوں کی سپریم کورٹ میں درخواست
190 ملین پاؤنڈز کیس سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے سپریم کورٹ میں درخوست جمع کرا دی،علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے چیف جسٹس سے عمران خان سے متعلقہ مقدمات سے الگ ہونے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ چیف جسٹس کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کا حق محفوظ رکھتی ہیں،عمران خان استدعا کر چکے کہ چیف جسٹس انکے مقدمات سے خود کو الگ کریں،،چیف جسٹس 190ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے بھی اپنا ذہن واضح کر چکے ہیں۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ وائلڈ لائف کیس میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں دی گئی آبزرویشن واپس لی جائے،چیف جسٹس کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کا حق محفوظ رکھتی ہیں،بانی پی ٹی آئی کے سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات زیر التواء ہیں،بانی پی ٹی آئی استدعا کر چکے کہ چیف جسٹس انکے مقدمات سے خود کو الگ کریں۔
درخواست میں کہا گیا کہ صحافی کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ چیف جسٹس نے زیر التواء 190ملین پاؤنڈ کیس پر ریمارکس دیے،وائلڈ لائف کیس کا 190 ملین پائونڈ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس سے مقدمہ کے ٹرائل پر اثر پڑے گا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ریمارکس سے چیف جسٹس کی بانی پی ٹی آئی کی خلاف جانبداری واضح ہوتی ہے،چیف جسٹس 190ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے بھی اپنا ذہن واضح کر چکے ہیں،جج کو خوف خدا کا حامل اور زبان سے سچ بولنے والا ہونا چاہیے،جج کو اپنے اور عدالتی وقار کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی