Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں بی ایم ڈبلیو ہم سفر بنے گی، چینی وزیراعظم

Published

on

 چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے امید ظاہر کی ہے کہ بی ایم ڈبلیو "ایٹ ہوم ان چائنہ” حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گی اور چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں شرا کت دار کے طور پر ساتھ نبھائے گی۔

چینی وزیراعظم جرمن ریاست باویریا کے دورے  کے دوران بی ایم ڈبلیو ویلٹ میں بی ایم ڈبلیو اے جی کے چیف ایگزیکٹو افسر اولیور زپس کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کا رجحان ، نئی توانائی ترقی ، اور بغیر پائلٹ ڈرائیونگ میں ترقی بارے بارے مزید جاننے کے لئے ذہین نیٹ ورک والی گاڑیوں ، نئی توانائی گاڑیوں کے نمائشی علاقوں میں گئے۔

لی نے کہا کہ گاڑیوں کی صنعت ایک اہم شعبہ ہے جس میں جرمن کمپنیاں چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے عمل میں بڑے پیمانے شامل ہیں ۔ چین جرمن آٹوموٹو صنعت کا ایک اچھا شراکت دار ہے۔

زپس نے کہا کہ چینی جدیدیت کے عمل میں بی ایم ڈبلیو کی ترقی بھی نظر آتی ہے اور بی ایم ڈبلیو جرمنی۔ چین تعاون کو گہرا کرنے میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

لی کے دورے کے دوران بی ایم ڈبلیو گروپ ریجن چائنہ کے صدر اور سی ای او جوچھن گولر نے شِںہوا کو انٹرویو  میں بتایا کہ چین ایک بڑی منڈی اور اختراع میں عالمی رہنما ہے جو چینی اور جرمن کمپنیوں کے درمیان تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔

گولر نے شِنہوا کو بتایا کہ چین اب ایک بڑی منڈی ہے اور اختراع کی قیادت بھی کررہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین