Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی  بندرگاہ سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کی بندرگاہ سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کی گئیں، کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ملیشیا بھیجے جانیوالے نمک سے بھرے کنٹینر سے 30 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

تحقیقات کے بعد کراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن نادرن بائی پاس ٹول پلازہ پر ٹرک سے 43 کلو  200 گرام چرس برآمد کی گئی،کارروائی میں مستونگ اور قلات کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں امریکہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 5500 نشہ آور گولیاں تحویل میں لی گئیں،لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ جانے والےمُلزم سے 647 گرام ہیروئین برآمد کی گئی،برآمدشدہ ہیروئن ملزم نے ٹرالی بیگ اور لیپ ٹاپ میں چھپائی تھی،پشاور سے مانسہرہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنائی گئی،

قلندر آباد ٹول پلازہ  مانسہرہ کے قریب پک اپ سے 24 کلو چرس قبضے میں لی گئی،کارروائی میں چارسدہ کے رہائشی 2 ملزمان اور خاتون کو گرفتارکیا گیا،فرینڈ شپ گیٹ چمن چیک پوسٹ پرچمن کے رہائشی ملزم سے 4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی،

گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین