پاکستان
سانگھڑ میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
ملکی معیشت کےلیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔اوی جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔
ترجمان کے مطابق بلوچ کنواں نمبر 2 سے یومیہ 388بیرل خام تیل کی دریافت ہوئی ۔68 لاکھ کیوبک فٹ گیس بھی یومیہ دریافت کی گئی۔بلوچ کنواں 2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی تھی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ بلوچ کنواں -2 کی 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے،او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اسی نئی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہ کھلیں گی،سیمبر فارمیشن میں پہلی کامیاب دریافت او جی ڈی سی ایل کی تحقیقاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔