Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

صحت

10 کروڑ 10 لاکھ بھارتی ذیابیطس کا شکار،ہائپر ٹینشن اور موٹاپا انڈیا کی بڑی بیماریاں

Published

on

بھارتی حکومت کے تازہ سروے میں معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی 11 فیصد آبادی ذیابیطس ( شوگر) کا شکار ہے۔ اسی سروے میں علم ہوا ہے کہ ذیابیطس، ہائپرٹینشن اور موٹاپا بھارتی عوام میں سب سے زیادہ پائے جانے والے امراض ہیں۔

بھارتی حکومت کے کرائے گئے سروے میں 1 لاکھ 13 ہزار افراد سے سوالات کئے گئے اور اس سروے میں معلوم ہوا کہ تقریبا 15 فیصد بھارتی پری ڈایابیٹک اور 35 فیصد ہائپرٹینشن کا شکار ہیں۔ یہ سروے اکتوبر 2008 سے دسمبر 2020 کے درمیان 31 بھارتی ریاستوں میں کیا گیا۔

اس سروے کا اہتمام انڈین کونسل آف میڈیکل ریسچ ( آئی سی ایم آر) نے کیا تھا۔ اس سروے کے نتائج سے علم ہوا کہ دنیا میں آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے ملک بھارت میں دس کروڑ دس لاکھ سے زیادہ شہری ذیابیطس کا شکار ہیں۔

2021 میں انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن نے  بھارت میں سروے کرایا تھا، جس میں سات کروڑ بیالیس لاکھ بھارتیوں کو ذیابیطس کا شکار بتایا گیا تھا، نئے سروے کے مطابق ذیابیطس کے شکار بھارتیوں کی تعداد اب 36 فیصد زیادہ ہو گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین