ٹاپ سٹوریز
190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب کو عمران خان سے جیل کے اندر 3 دن تفتیش کی اجازت
احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 190 ملین پاؤنڈزسکینڈل کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق نیب درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،تفتیشی افسر جیل میں ہی تین روز چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرسکتے ہیں۔
جج محمد بشیرکی عدالت سے جاری 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں عدالت کاکہنا ہے کہ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی گئی،نیب کی جانب سے ملزم چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی، نیب کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان سے لوٹی گئی بیرون ملک سے قومی خزانے میں لانے کی بجائے ملزمان کو واپس کی،نیب کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملزمان کو رقم واپس کرکے ان سے القادر ٹرسٹ میں زمین اور رقم لی۔
عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کرپشن کا جرم کیا،نیب نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مالی فائدہ نہیں لیا، منی لانڈرنگ ثابت کرتے تو 100 ملین پاؤنڈز لگ جاتے۔
عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،لطیف کھوسہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کے حوالے سے فیصلہ آج یا کل سنا دیے جانے کا امکان ہے، عدالت نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو زیر التواء رکھتی ہے،تفتیشی افسر چیئرمین پی ٹی آئی سے جوڈیشل کسٹڈی میں ہی تفتیش کر سکتے ہیں،کیس کے تفتیشی افسر عمر ندیم کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ تین روز تک جیل حدود کے اندر ملزم سے تفتیش کریں،17 نومبر صبح 11 بجے دونوں فریقین کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دوبارہ سنا جائے گا۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی