Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فی کس آمدن میں198ڈالر کمی، صنعتی شعبے میں ترقی منفی، کوئی مالی ہدف حاصل نہ ہوا، اقتصادی سروے

Published

on

اقتصادی سروے میں پاکستان کی فی آمدنی موجودہ مالی سال میں 11.2 فیصد کمی کے بعد 1568 ڈالر تک گر گئی ہے یہ گذشتہ مالی سال میں 1765 ڈالر تھی۔مالی سال 23-2022 کے اکنامک سروے کے بعد ملک میں فی کس آمدنی میں کمی کی وجہ روپے کی قدر میں کمی، ملکی معاشی ترقی میں کمی ہے۔

پاکستان کی معاشی ترقی موجودہ مالی سال میں 20.9 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال میں 6.1 فیصد رہی۔

مالی سال 23-2022 کے اکنامک سروے کے مطابق موجودہ مالی سال زرعی شعبے میں ترقی 1.55 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال 4.27 فیصد رہی۔

صنعتی شعبے کی ترقی موجودہ مالی سال میں منفی 2.94 رہی جو گذشتہ مالی سال میں 6.83 فیصد رہی۔ موجودہ مالی سال میں خدمات کے شعبے میں 0.86 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال میں 6.19 فیصد تھی۔

اکنامک سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ترقی منفی 3.91 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال میں 10.86 فیصد تھی۔ تعمیراتی شعبے میں میں گروتھ 5.53 فیصد منفی رہی جو گذشتہ مالی سال میں میں 1.90 فیصد سے بڑھی تھی۔

رواں مالی سال اہم معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے، رواں مالی سال کیلئے زرعی شعبے کا پیداواری ہدف 3.9 فیصد مقرر تھا تاہم سال زرعی شعبے کی پیداوار 1.55فیصد رہی، جاری مالی سال کیلئے صنعتی شعبے کا ہدف 5.9 فیصد مقرر تھا لیکن رواں مالی سال صنعتی شعبے کی پیداوار 2.94- فیصد رہی۔

رواں مالی سال کیلئے خدمات شعبے کا ہدف5.1 فیصد مقرر کیا گیا تھا لیکن مالی سال2022-23 کیلئے خدمات شعبے کی ترقی 0.86 فیصد رہی

ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالر کی کمی ہوئی،رواں مالی سال معیشت کاحجم 375ارب ڈالر سے کم ہوکر 341.6 ارب ڈالر پر آگیا

کپاس کی پیداوار41فیصد کمی سے49لاکھ10ہزارگانٹھیں رہ گئیں،گذشتہ سال کپاس کی پیداوار 83لاکھ 30ہزارگانٹھیں تھی۔

چاول کی پیداوار 21.5 فیصد کمی سے 73 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی،گذشتہ سال چاول کی پیداوار 93لاکھ20 ہزار ٹن تھی۔

گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہ ہوسکا,پیداوار گذشتہ سال سے زیادہ رہی،گندم کی پیداوار5.4فیصد اضافے سے2 کروڑ 76 لاکھ ٹن رہی،گذشتہ سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 62 لاکھ میٹرک ٹن تھی،گنے کی پیداوار 2.8 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 11لاکھ ٹن رہی

محمد علی عمران لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) میں معیشت کے طالب علم اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور عالمی منظرنامے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سماجی و معاشی مسائل پرلکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین