Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

2 ارب ڈالر لاٹری کے فاتح کو ٹکٹ چوری کے الزام کا سامنا

Published

on

امریکا کی پاور بال لاٹری میں 2 ارب ڈالر جیتنے والے کے خلاف ایک شخص نے مقدمہ دائر کردیا ہے کہ لاٹری کا لکی ٹکٹ اس سے چرایا گیا۔

کیلیفورنیا کے ایڈون کاسترو نے 2 ارب ڈالر کی لاٹری جیتنے کے بعد پچھلے سال نومبر کے جیک پاٹ پر یکمشت 997.6 ملین ڈالر وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اب کیلیفورنیا کے ہی ایک رہائشی جوز ریورا نے سول مقدمہ دائر کیا ہے کہ انعامی رقم اسے ملنی چاہئے۔

جوز ریورا کی اس درخواست پر ایڈون کاسترو نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم لاٹری کمپنی کا کہنا ہے کہ ایڈون کاسترو کی اس انعامی رقم کے حق دار ہیں۔

جوز ریورا کا موقف ہے کہ اس نے لاٹری ٹکٹ 7 نومبر 2022 کو خریدا، بعد میں یہ ٹکٹ چوری ہوگیا لیکن یہ ٹکٹ کاسترو نے نہیں چرایا۔

جوز ریورا نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ لاٹری ٹکٹ کیسے چوری ہو کر ایڈون کاسترو تک پہنچا۔

پاور بال لاٹری کی انعامی رقم 2 ارب ڈالر ہے اور جیتنے والے کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں، یا تو وہ 29 سال کے عرصے میں پوری رقم وصول کر سکتے ہیں یا پھر یکمشت رقم کی ڈیل کر سکتے ہیں۔

پاور بال لاٹری امریکا کی 45 ریاستوں میں کھیلی جاتی ہے اور اس کا آغاز 192 میں ہوا تھا، جیتنے والوں کو 24 سے 37 فیصد تک وفاقی ٹیکس ادا کرنا پڑتے ہیں اور  ریاستی ٹیکس بھی بھرنا پڑتے ہیں،کیلیفورنیا سمیت دس ریاستوں میں کوئی ٹیکس نہیں لیا جاتا جبکہ نیویارک میں انعامی رقم ٹیکس سے مشروط ہوتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین