پاکستان
2025 کھیلوں کا سال، نیشنل گیمز اور بین الصوبائی ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے، احسن اقبال
پاکستان سپورٹس بورڈ کے 29 ویں اجلاس میں کھیل اور کھلاڑیوں کی بہتری اور ترقی کے لئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و منصوبہ بندی، احسن اقبال نے کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کا 29واں اجلاس وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و منصوبہ بندی، چودھری احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ، ندیم ارشاد کیانی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، ظہور احمد، منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس میں سال 2025 کو کھیلوں کے احیاء کا سال قرار دینے کے ساتھ ساتھ کئی اھم فیصلوں کی منظوری دی،احسن اقبال نے کہا کہ سپورٹس بورڈ اس سال اور 2025 کےلیے سپورٹس سرگرمیوں پر مشتمل اپنا پورا کیلنڈر مرتب کریں۔ اس سال نیشنل گیمز اور بین الصوبائی ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ سال 2025 کے شروع میں ساؤتھ ایشین گیمز اور چیمپئن ٹرافی کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہنر مند، محنتی اور پروفیشنل افراد کسی بھی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ میں ڈائریکٹر جنرل میرٹ پر اور شفاف طریقہ کار کے مطابق تعینات کیا جائے گا ۔اداروں میں محنتی اور پروفیشنل سربراہ، اداروں کی قسمت بدل دیتے ہیں۔ فیڈریشنز کو گرانٹ اجراء کرنے کے لئے ایک وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی صرف کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر گرانٹ کے اجرا کا فیصلہ کرے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا ۔فیڈریشنز کی کارکردگی جانچنے کے لئے ایک مربوط پیمانہ بھی وضع کر دیاگیا ہے۔ دی جانے والی گرانٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا جائے گا تاکہ تمام امور میں شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔ بورڈ میں پاکستان سپورٹس اینڈاو’مینٹ فنڈ 2024 کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ کھلاڑیوں کے بہترین مستقبل ان کی اور ان کے خاندان کی ویلفیئر کے لیے یہ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
Ronald McLendon
مئی 18, 2024 at 9:38 شام
Hi,
It’s here! The day you’ve been waiting for!
The veil has been lifted, and AMZ AUTOMATOR is your gateway to exploiting Jeff Bezos’ Amazon Prime loophole…
Unleashing torrents of free traffic, and turning it into an unstoppable cash flow of Amazon commissions!
Features:
??Your very own A.I.-powered video streaming platform, primed to channel Amazon commissions like a well-oiled machine.
??An unstoppable deluge of free traffic from Amazon Prime, pouring into your coffers.
??A groundbreaking method that leaves 99% of marketers in the dust!
=>> CLICK HERE TO GET STARTED (Early Bird Discount Activated): https://www.busitoday.co/amzautomator
Don’t miss out on this golden opportunity!
=>> CLICK HERE TO GET STARTED (Early Bird Discount Activated): https://www.busitoday.co/amzautomator
Until next time,
Ronald McLendon
UNSUBSCRIBE: https://www.busitoday.co/unsubscribe
Address: 1993 Margaret Street
Houston, TX 77087