تازہ ترین
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز، 5 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس کانسٹیبل شہید
خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے تین الگ الگ آپریشنز میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا گیا اور فتنہ الخوارج کے قاری سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران KPK پولیس کے پولیس کانسٹیبل ابرار حسین (مقامی ڈسٹرکٹ صوابی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خارجی صفت اللہ عرف ملا منصور کو ہلاک کیا، جبکہ تین دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔ خارجی صفت اللہ 12 دسمبر 2023 کو درابن میں خودکش بم حملے میں سہولت کاری سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
شمالی وزیرستان کے ضلع میں ہونے والی تیسری کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اور خارجی دہشت گرد کو سکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی