Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

یوکرین کا ڈیم ٹوٹنے کے بعد 30 آبادیاں زیرآب، تیرتی بارودی سرنگیں ڈراؤنا خواب بن گئیں

Published

on

جنوبی یوکرین میں جنگ کے دوران ٹوٹنے والے بڑے ڈیم کاخوفکا کے پانی سے 30 آبادیاں ڈوب گئی ہیں اورجنگ کے دوران بچھائی گئی بارودی سرنگیں عام شہریوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گئی ہیں جو پانی میں تیر رہی ہیں۔

کاخوفکا ڈیم ٹوٹنے کے بعد ہزاروں شہریوں کو پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں، یوکرین کی فوج آبادیوں پر ڈرونز کے ذریعے پینے کے پانی کی بوتلیں پھینک رہی ہے۔

کیف اور ماسکو دونوں ایک دوسرے کو ڈیم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، ڈیم ٹوٹنے کے بعد علاقے پر دوبارہ کنٹرول کے لیے یوکرین کا جوابی حملہ ملتوی ہوگیا ہے۔

ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ ڈیم ٹوٹنے کے بعد علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں اب تلاش کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے،ریڈ کراس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم ٹوٹنے سے پہلے علم تھا کہ خطرہ کہاں ہے، اب ہمیں نہیں معلوم کہ خطرہ کہاں کہاں ہے، اب صرف اتنا معلوم سے ہے کہ بارودی سرنگیں پانی کے ساتھ بہہ رہی ہیں۔

یوکرین کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگیں اور تیرتی سرنگیں بن چکی ہیں جو بہت بڑا خطرہ ہیں، کسی بھی مقام پر یہ بارودی سرنگ اگر ملبے سے ٹکراتی ہے تو خود بخود پھٹ جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین