ٹاپ سٹوریز
انٹرنیٹ سست ہونے سے 6 دن میں 300 ملین کا نقصان ہوا، پی ٹی اے کا اعتراف، 27 اگست تک بحال ہونے کی توقع
چئیر مین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انکشاف کیا کہ ملک میں انٹر نیٹ سست ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو یومیہ کم از کم 5 کروڑ روپے کا نقصان صرف 6 روز میں 3 سو ملین ڈوب گئے،،جبکہ فائبر آپٹک کیبل کو انٹرنیٹ متاثر ہونے کی وجہ قرار دیتے ہوئے 27 اگست تک انٹرنیٹ مکمل بحالی کی نوید بھی سنا دی ہے۔
سید امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کااجلاس ہوا،چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صرف انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔
چئیر مین کمیٹی سید امین الحق نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا ہےسب میرین کیبل میں فالٹ ہےجس کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے۔چئیر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کمیٹی میں انٹر نیٹ سروسز متاثر ہونے پر نیا دعویٰ بھی کر دیا اور کہا کہ 7فائبر آپٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے،27 اگست تک کا وقت ہے وہ کیبل ٹھیک ہوجائے گی، وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا ہے ۔
فائر وال نظام کے حوالے سے رکن کمیٹی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سوال کیا کہ یہ جو بھی سسٹم ہے ہمیں بتایا جائے اسکی رسائی کہاں تک ہو گی؟ کیا خفیہ اداروں کے پاس ایسی قابلیت ہے کہ کسی کو پوچھے بغیر کسی سسٹم کو بلاک کرسکتے ہیں؟اگر کررہے ہیں تو اسکی تفصیل دی جائیں۔
اس پر چئیر مین پی ٹی اے نے کہا کہ اس کا جواب حکومت دے سکتی ہے،جس پر قائمہ کمیٹی نے خفیہ ایجنسیوں کے پاس انٹرنیٹ بندش یا فون ٹیپنگ نظام کی موجودگی پر جواب آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔
اس معاملہ پر عمر ایوب اور حکومتی رکن ذوالفقار بھٹی میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ آپ کی حکومت نے خود فائر وال لگانے کی اجازت دی، اب آپ ایجنسیوں پر الزامات لگا رہے ہیں۔
قائمہ کمیٹی اجلاس میں رکن کمیٹی علی قاسم گیلانی نے وی پی این معاملہ پر کہا کہ وی پی این سے انٹرنیٹ ڈاون ہونے کے جواب کو عوام نہیں مان رہی ہے جبکہ ممبر وزارت آئی ٹی جنید امام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں زیادہ حصہ ان ڈاکومنٹڈ ہے فری لانسرز بھی ہیں،آئی ٹی سیکٹر اور انڈسٹری سے معلومات لی ہیں کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔
قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر، ٹیلی کام سیکٹر اور انڈسٹری سے نقصان کی تفصیلات طلب کرلیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں