Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پشاور میں 3 لاکھ غیرقانونی افغان شہریوں کی نشاندہی ہوئی، صرف 29 ہزار واپس گئے، ذرائع محکمہ داخلہ

Published

on

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوامیں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی میپنگ کیلئے دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور پولیس کو مزید اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، ریڑھی بانوں ، مزدوروں اور افراد کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا،پشاور میں 3 لاکھ سے زائد افغان باشندے مختلف کاروبار اور یومیہ اجرت سے وابستہ ہیں۔

ذرائع محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ کوچی قبیلہ کے افراد کی جائیدادوں، کاروبار اور مختلف مدوں میں سرمایہ کاری کے کھوج کے لیے پولیس کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

ذرائع محکمہ داخلہ نےانکشاف کیا کہ افغان باشندوں سے متعلق نقشہ بندی کے پہلے مرحلے میں 51 ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی تھی۔حکومت کی حالیہ مہم کےدوران  29 ہزار افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ افغان باشندوں سے متعلق حکومت سخت رویہ اختیار کرنے سے گریز کر رہی ہے ،رضاکارانہ واپسی کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین