Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

3336 گرفتاریاں،آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات،فیاض چوہان،شہریار آفریدی پکڑے گئے، شیخ رشید ہاتھ نہ آئے

Published

on

نومئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کردیا گیا، کئی رہنما گرفتار اور چند روپوش ہوگئے، گرفتار افراد پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے چلانے کی تیاری بھی شروع کردی گئی۔

توڑ پھو ڑ اور جلاؤ  گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں میں فیاض الحسن چوہان کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے سے پہلے نعرے لگاتے رہے۔

۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی کو گھر میں ہی نظر بند کردیا گیا ۔فیصل آباد میں حساس تنصیبات  پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کی تیاری کی جا رہی ہے، جن ملزموں پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے ان میں علی افضل ساہی،  فیض اللہ کموکا، صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شہریارآفریدی کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ شہریارآفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا۔

راولپنڈی پولیس نے رات گئے شیخ رشید اورشیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے لال حویلی پر ایک اور چھاپہ مارا، شیخ رشید اور شیخ راشدشفیق حویلی میں موجود نہیں تھے۔

۔سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ،تشدد اورجلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد تین ہزار تین سوچھتیس ہوگئی۔۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نومئی کے واقعات پر درج دہشتگردی مقدمات میں ضمانتوں کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا ہے، عمران خان نے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں میں دائر کی ہیں، ان درخواستوں پر آج سماعت ہو رہی ہے۔ انسدادِدہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمدبٹر ان درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کیخلاف تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی دفعات کے تحت تین مقدمات درج ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت نے تفتیشی افسر کو رہنما پی ٹی آئی کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی پیش  کرنے کا حکم دے رکھا ہے، ڈاکٹریاسمین راشد کیخلاف  لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،سابق صوبائی وزیر کو علالت کے باعث سروسز اسپتال لاہور سے پولیس لائن اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے زیر حراست رہنما فواد چودھری کو عدالتی حکم پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین