Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے کو 3 ماہ میں 38 ارب خسارہ، نقصان کا حجم پچھلے سال سے 171 فیصد زیادہ

Published

on

پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،گذشتہ سال کےمقابلے میں نقصان کا حجم 171 فیصد زیادہ ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی سال 2023 کے پہلے تین ماہ کے مالی نتائج سامنے آگئے،پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گذشتہ سال 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے پی آئی اے کا نقصان 171 فیصد زائد ہے،اس نقصان کا حجم 38 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پی آئی اے صرف 61 ارب روپے کی آمدنی کرسکا،پی آئی اے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے 21 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

تیل کی قیمت، شرح سود اور روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا،انتظامی امور میں غفلت سے پی آئی اے کے آپریٹنگ اخراجات 15 ارب روپے اضافہ کے بعد بڑھ کر 43 ارب روہے ہوگئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین