کھیل
43 سالہ وینس ولیمز 50 سال کی عمر تک کھیلنے کی خواہشمند
ٹینس سٹار وینس ولیمز نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر ہونے کا نہیں سوچ رہیں بلکہ وہ 50 سال کی عمر تک کھیل سکتی ہیں۔ امریکا کی 43 سالہ ٹینس سٹار، جنہوں نے سات بار ومبلڈن اوپن جیتا اور اب سوموار کو 24 ویں ومبلڈن مقابلے میں شریک ہوں گی، نے 26 سال پہلے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
وینس ولیمز سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی چھوٹی بہن سرینا ولیمز کی طرح انٹنیشنل مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہی ہیں تو انہوں نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال کی عمر میں کھلینا بھی امکان سے باہر نہیں۔
پانچ بار وملبلڈن چیمپئن رہنے والی وینس ولیمز نھے کہا کہ ابھی تک کوئی 50 برس کی عمر میں انٹرنیشنل مقابلوں میں شریک نہیں ہوا اور اگر ایسا ہونا ہے تو یہ میں خود ہوں گی۔
اس سے پہلے ماڑتینا نیوراتیلووا نے 46 برس میں ومبلڈن کا مکس ڈبل جیتا تھا۔ وہ تین سال بعد اپنی 50 ویں سالگرہ سے چند ہفتے پہلے یو ایس اوپن کے موقع پر ریٹائر ہو گئی تھیں۔
کبھی ورلڈ نمبر ون رہنے والی وینس ولیمز 2023 میں ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے مقابلوں سے باہر رہیں اور وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں 554 ویں نمبر پر ہیں۔
وینس ولیمز نے کہا کہ میری موٹیویشن یہ ہے کہ بس چلتے جاؤ، میں زندگی میں اس مقام پر پہنچی ہوں جہاں کم لوگ پہنچے ہیں۔
وینس ولیمز 1997 میں جب پہلی بار ومبلڈن مقابلوں میں پہنچی تھیں تو پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھیں۔ تب وہ اپنے بالوں میں سفید موتی پہنتی تھیں اب انہوں نے اپنے بال گلابی کرا لیے ہیں۔
وینس ولیمز 2000، 2001،2005، 2007 اور 2008 میں چیمئن بنیں جب انہوں نے فائنل میں سرینا کو ہرایا۔
وینس ولیمز 2002، 2003 اور 2009 میں رناپ رہیں اور سرینا سے فائنل میں ہاریں، 2017 میں وہ سپین کی گاربینئے موگوروسا سے ہار کر رنر اپ رہیں، تب وینس 37 سال کی ہو چکی تھیں۔
وینس ولیمز نے یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلی بار ومبلڈن آئیں تو مسلسل پانچ دن بارش ہوتی رہی اور وہ لاکر روم میں کھیل کے انتظار میں رہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں