پاکستان

جولائی میں غذائی اجناس کی برآمدات میں 44.77 فیصد اضافہ

Published

on

رواں مالی سال کے پہلے ماہ غذائی اجناس کی برآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جولائی میں غذائی اجناس کی برآمدات سالانہ 44.77 فیصد بڑھ گئیں جولائی میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ سال جولائی میں غزائی اجناس کی برآمدات 32 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تھیں۔

دستاویز کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں غذائی اجناس کی برآمدات 12.54 فیصد کم رہی ہیں جبکہ جون میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 54 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں چاول کی برآمدات میں 32.27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق جولائی میں 2 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے جبکہ جولائی میں چاول کی برآمدات کا حجم 20 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہا۔جون میں چاول برآمدات کا حجم 30 کروڑ 37 لاکھ ڈالر تھا۔

دستاویز کے مطابق جولائی میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ 100 فیصد اضافہ رہا اسی طرح سے جولائی میں 85 ہزار ٹن سے زائد سبزیاں برآمد کی گئیں جولائی میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں سبزیوں کی برآمدات 1 کروڑ 44 لاکھ ڈالر تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق جولائی میں 165 میٹرک ٹن تمباکو بھی بیرون ملک ایکسپورٹ کیا گیا جس سے پاکستان نے 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا،جبکہ چینی کی برآمدات کا حجم 2 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہا ہے اور ماہ جولائی میں 39 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔

دستاویز کے مطابق چینی کی برآمدات میں سالانہ 590 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور گزشتہ سال جولائی میں چینی کی برآمدات کا حجم 34 لاکھ 66 ہزار ڈالر تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version