Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اسلحہ لے کر آنے والے 5 ملزم گرفتار، دو خواتین بھی شامل

Published

on

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اسلحہ لیکر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ افراد حراست میں لے لئے گئے ،،زیر حراست ملزمان میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔

سیکورٹی اہلکاروں نے گاڑی کی تلاشی کے دوران کلاشنکوف بر آمد کرلی،پولیس نے پیشی پر آنے والے محسن قریشی کو تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کیا۔

ساتھی دو ملزمان کی گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی،محسن قریشی کو جسثس چوہدری عبدالعزیز کی عدالت پیش کیا گیا۔

گرفتار محسن قریشی نے استدعا کی کہ ہمارے پاس اسلحہ لائسنس موجود ہے،پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے محسن قریشی کو اسلحہ لائسنس پیش کرنے کا حکم دیا۔

زیر حراست ملزمان نجی ہاوسنگ سوسائٹی فیز 7 کے رہائشی ہیں، ملزمان میں محسن قریشی،مسرور قریشی،ولید سیف،فردینہ قریشی،عائلہ محسن شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین