تازہ ترین
کراچی کے لیے 5 سالہ ترقیاتی پروگرام، سندھ کے 4 شہروں کے لیے 38 ارب روپے، MQM نے مطالبات وزیراعظم کو پیش کر دیے
اس سال K-4 ، گریٹر کراچی سیوریج پلان (S-III) کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے،بجٹ میں گرین لائن پروجیکٹ کی توسیع کے ساتھ بلیو لائن پروجیکٹ اور کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کیلئے بھی فنڈز رکھے جائیں
ایم کیوایم نے بجٹ کیلئے وزیراعظم کو شہری سندھ کیلئے مطالبات پیش کردئیے،ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے بجٹ میں کراچی کیلئے 5سالہ ترقیاتی پلان کا مطالبہ کیاہے ،ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈزبھی مانگ لئے ۔کراچی ،حیدرآباد ، میرپورخاص، سکھرکیلئے 38ارب روپے کے فنڈزکی فراہمی اور کے فور منصوبہ ایس آئی ایف سی کی نگرانی میں مکمل کرنے کامطالبہ بھی کردیا۔
ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے نئے بجٹ میں وزیراعظم شہباز شریف سے شہری سندھ کیلئے اپنے مطالبات پیش کئے،ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے پہلے ہی بجٹ میں کراچی کیلئے پانچ سالہ Socio Economy Development Plan کا مطالبہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس کوئی صوبائی حکومت نہیں ہے لہٰذا وفاق ایم کیو ایم کے ایم این اے کو ترقیاتی فنڈز جاری کرے،ایم کیو ایم نے بالخصوص کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص سکھر اور نواب شاہ کی ڈیولپمنٹ کیلئے وفاق سے براہ راست 38 ارب روپے مانگ لئے۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ کامیاب جوان یوتھ پروگرام کے ذریعے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے نوجوانوں کو بلا سود قرض فراہم کیے جائیں۔
ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس سال K-4 کو مکمل فنڈز کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے SIFIC کی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، گریٹر کراچی سیوریج پلان (S-III) کی بھی اسی سال تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے۔
ایم کیو ایم کی ایک اور ڈیمانڈ یہ ہے کہ اس سال کے بجٹ میں گرین لائن پروجیکٹ کی توسیع کے ساتھ بلیو لائن پروجیکٹ اور کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کیلئے بھی فنڈز رکھے جائیں،کراچی پورٹ سے پپری تک فریٹ کوریڈور سمیت بن قاسم پر ٹیکسٹائل سٹی پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی