Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مونس الٰہی کے 8 اکاؤنٹس اور 6 غیرمنقولہ جائیدادیں منجمد کر دی گئیں

Published

on

Mons Elahi's identity card blocked on court orders in money laundering case, included in passport control list

منی لانڈرنگ کیس  میں  مونس الہی کو  اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔لاہور اسپیشل سینٹرل کورٹ نے مونس الہی کے تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس منجمند کردیئے ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر  اکاونٹس اور اثاثے منجمند ہونے کی رپورٹ طلب کرلی ۔مونس الہی کے گزشتہ سماعت پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مونس الہی اپنی سپین والی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے،لندن  میں مونس کی رہائش گاہ پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ ابھی آنی ہے،عدالت رپورٹ سے مطمین ہے کہ مونس جان بوجھ کر گرفتاری سے چھپ رہے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تمام ادارے  اس  کارروائی میں عدالت کی معاونت کریں،مونس الہی کے 8 اکاونٹس اور 6 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں جن کو منجمد کیا گیا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین