Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچی معذور، آئیسکو تمام میڈیکل اخراجات، ماہانہ وظیفہ دینے کا پابند ہے، نیپرا کا فیصلہ

Published

on

حسن ابدال  کے علاقے محلہ کچی آبادی میں 8  سالہ بچی کو کرنٹ لگنے کے واقعے پر نیپرا اتھارٹی نے اسلام الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو) کو بچی کے تمام میڈیکل اخراجات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے آئیسکو کوحکم دیا کہ بچی کو مصنوعی ہاتھ بھی لگوا کر دے،آئیسکو بچی کو ماہانہ  معقول  وظیفہ بھی دے۔

نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ بچی  کے بڑے ہو جانے پر آئیسکو  متاثرہ بچی کومعذور کوٹے پر ملازمت دینے کا بھی پابند ہوگا۔

اگست 2023 کو 11 ہزار کے وی تاروں  سے شعلے گرنے سے بچی کے دونوں ہاتھ جھلس گئے تھے،11 ہزار کے وی کے تار متاثرہ گھر کی دیوار سے ٹچ ہو رہی تھے،متاثرہ فیملی کی جانب سے متعدد بار شکایات کے باوجود آئیسکو حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔

نیپرا اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی،کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اتھارٹی نے آئیسکو کو متعلقہ ہدایات جاری کی ہیں۔

نیپرا نے کہا کہ آئیسکو 14 دنوں میں  متعلقہ ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے رپورٹ بھی کرے، اتھارٹی نے آئیسکو کوشوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین