ٹاپ سٹوریز
بھارتی ریاستوں اترپردیش اور بہار میں ہیٹ ویو سے 98 اموات، سیکڑوں مریض ہسپتال داخل
بھارتی ریاست اترپردیش میں ہیٹ ویو کی وجہ سے تین دن میں 54 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 400 سے زیادہ افراد ہسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ ایک اور ریاست بہار میں ہیٹ سٹروک سے 44 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
اتر پردیش کے بلیا ڈسٹرکٹ اسپتال میں گزشتہ تین دنوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے 54 لوگوں کی موت ہو ئی ہے اور 400 کے قریب اسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اگرچہ اموات کی مختلف وجوہات ہیں لیکن شدید گرمی بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
شدید گرمی کی لہر نے یوپی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری کے شمال میں دیکھا گیا ہے۔
اموات میں اچانک اضافہ اور مریضوں کے بخار، سانس لینے میں دشواری اور دیگر مسائل کے ساتھ اسپتالوں میں داخل ہونے کی تیز رفتار شرح نے اسپتال عملے کو چوکنا کردیا ہے۔
23 مریض 15 جون کو ہسپتالوں میں دم توڑ گئے جبکہ 20 کی موت اس سے اگلے روز ہوئی۔۔
اعظم گڑھ سرکل کے ایڈیشنل ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر بی پی تیواڑی نے بتایا کہ لکھنؤ سے ایک ٹیم بھجوائی جا رہی ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ کوئی ایسی بیماری تو نہیں جس کی تشخیص ممکن نہیں ہو پا رہی۔ جب موسم زیادہ سرد یا گرم ہو تو سانس کے امراض میں مبتلا افراد، ذیابیطس، بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ضلع بلیا کے ہسپتال میں مریضوں کا اس قدر ہجوم ہے کہ مریض کو سٹریچر ملنا مشکل ہے،کئی مریضوں کو ان کے لواحقین کندھوں پر اٹھا کر ایمرجنسی کے اندر پہنچاتے دیکھے گئے۔ ڈاکٹر تیواڑی نے وسائل ناکافی ہونے کی تردید کی اور کہا کہ اگر ایک وقت میں دس مریض آجائیں تو مسئلہ ہو سکتا ہے ورنہ سٹریچرز کی تعداد کافی ہے۔
اتر پردیش کے وزیر صحت برجیس پاٹھک کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے،حالات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
ریاستی وزیر صحت نے بتایا کہ دو ڈائریکٹر لیول کے ڈاکٹر بھجوائے گئے ہیں جو حکومت کو حالات کے جائزہ کے بعد رپورٹ کریں گے۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس کومریضوں کے علاج میں غفلت اور اموات کے متعلق غیرذمہ دارانہ بیان پر ہٹا دیا گیا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر دیواکر نے کہا تھا کہ تمام اموات ہیٹ سٹروک سے ہوئیں، تمام مرنے والے زیادہ عمر کے اور ہلے سے مختلف امراض میں مبتلا تھے۔
بھرت کی ایک اور ریاست بہار میں میں 35 کی موت پٹنہ میں ہوئی،باقی 9 افراد کی موت دیگر اضلاع میں ہوئی۔
بہار میں ہفتہ کے دن سے درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے، بہار کے ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں درجہ حرارت 44.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بہار کا شہر شیخ پور گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 45.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پٹنہ میں 24 جون تک سکول بند کر دئیے گئے ہیں،دیگر اضلاع میں بھی سکول بند کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔
ایک ریاست مدھیہ پردیش میں رمیوں کی چھٹیاں 30 جون تک بڑھا دی گئی ہیں۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے پنچ دن کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے،اوڑیسہ، جھاڑکھنڈ، آندھرا پردیش، بہار، مغربی بنگال، تلنگانہ، مشرقی اترپردیش میں شدید ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی