Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جہاز بحفاظت اتار لیا گیا

Published

on

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کیلئے پی آئی اے کی پرواز اڑان کے فوری بعد کراچی واپس اتار لی گئی،اڑان کے 5 منٹ بعد پائلٹ نے ایک ٹریفک کنٹرول کو برڈ اسٹرائیک کی اطلاع دی۔

اڑان کے 17 منٹ بعد پرواز 9 بجے کراچی ائیرپورٹ پر واپس لینڈ کر گئی،ترجمان پی آئی اے کےمطابق ائیربس اے320 طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے،جہازکو ہینگرمنتقل کرکے انجینئرنگ کی جانب سےاس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

پرواز تسلی بخش قراردیے جانے کے بعد کوئٹہ روانہ کردی جائیگی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین