Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو حادثہ، 18مسافر ہلاک

Published

on

کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو فیصل آباد موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد کے مطابق اتوار کی الصبح فیصل آباد موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس ایک پک اپ وین سے ٹکرا گئی جس کے فوراً بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 18افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 15 افراد زخمی ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس اتوار کی الصبح تقریباً ساڑھے چار بجے پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک پک اپ وین سے ٹکرائی۔ پک اپ وین میں ڈیزل کے ڈرم موجود تھے جس کے باعث بس میں فوراً آگ بھڑک اٹھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثہ ممکنہ طور پر بس ڈرائیور کی آنکھ لگنے کے باعث پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوزوکی پک ان وین بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ اس میں دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک کی ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ دوسرا تشویشناک حالت میں زخمی ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر فہد کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 12 افراد کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ تشویشناک حالت میں موجود تین افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ڈاکٹر فہد کا کہنا تھا کہ حادثے کے فوراً بعد بس میں آگ لگ جانے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے بری طرح جھلس گئے ہیں جن کے باعث ان کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے اور اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 نے بھی 18 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین