Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور کے سرکاری سکولوں میں یونیسیف کے تعاون سے اساتذہ و والدین کے لیے لرننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Published

on

یونیسف کے تعاون سے لاہور کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ و والدین کے لئے واٹس ایپ لرننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں لاہور کے دس سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا،ہر سکول کے گروپ میں دس والدین اور پانچ ٹیچرز کو شامل کیا جائے گا۔
یونیسف کے تعاون سے منتخب والدین و اساتذہ کو 4 ہفتوں کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں سے خواہش مند اساتذہ و والدین کے ناموں کی فہرست مانگ لی۔ٹریننگ کا مقصد پبلک سکولوں کے تعلیمی معیار میں بہتری لانا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین