Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خدیجہ شاہ کی نظربندی کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر سے تفصیلی جواب طلب

Published

on

لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔؎جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ڈی سی لاہور نے انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر نظرِ بندی کا حکم دیا، درخواست گزار کے مطابق خدیجہ شاہ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی، ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی رپورٹ اور جواب کے لیے نوٹس کیا جاتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور 22 نومبر کو تفصیلی رپورٹ اور جواب داخل کریں۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظربندی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 6:54 صبح

    buying prescription drugs in mexico online: mexican online pharmacy – mexico drug stores pharmacies

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین