Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس کا مشترکہ آپریشن، 65 ملین ڈالرز کی منشیات پکڑی گئی

Published

on

پاک بحریہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران مکران کے ساحل  انسداد منشیات آپریشن کے دوران 65 ملین ڈالرز کی 4020 کلوگرام منشیات ضبط کرلی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مکران کے ساحل پر انسداد منشیات آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا،جس کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں 4020 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔

ضبط کی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 65 ملین ڈالر سے زائد ہے،قبضے میں لی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کردیا گیا

،پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین