Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چین میں تیار کیا گیا پاک بحریہ کا جدید بحری جنگی جہاز کراچی پہنچ گیا

Published

on

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے گئے جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس تیسرے کثیر المقاصد بحری جنگی جہاز پی این ایس شاہجہاں کی کراچی آمد،شایان شان استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کیلئے چین میں تیار کیے گئے تیسرے ٹائپ 054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کی کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئر افسران نے پی این ایس شاہجہاں کا پرتپاک استقبال کیا۔

کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا اور جہاز کی کمشننگ پر جہاز کے عملے کو مبارکباد دی،کراچی آمد سے قبل پی این ایس شاہجہاں نے سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو کا بھی دورہ کیا،جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے اختتام پر پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحریہ کے جہاز کے ہمراہ مشترکہ میری ٹائم مشق میں بھی حصہ لیا،پی این ایس شاہجہاں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے،

پی این ایس شاہجہاں کی شمولیت سے  ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین