ٹاپ سٹوریز
کچہ کے علاقے کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا، چیک پوسٹوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے، وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پولیس شہدا کا غم بانٹنے پہنچ گئیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی پی او آفس رحیم یار خان میں شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس شہدا کے غمزدہ اہل خانہ کو دلاسہ دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید اہلکار کے کمسن بچوں سے پیار کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدا کے لئے دعا مغفرت کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس شہدا کے غمزدہ اہل خانہ کو دلاسہ دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف باری باری شہدا کے ورثا کے پاس گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید اہل کاروں کی والدہ اور بیوہ کو حوصلہ دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روتی ہوئی بیوہ خاتون کو گلے لگا لیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید اہلکار کے کمسن بچوں سے پیار کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ کوتاہی ہوئی،غلطی کا ازالہ کریںگے آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔ہر شہید قوم کا ہیرو ہے، سوگوار خاندان بھرپور کفالت کی جائے گی۔شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم ، گھر اور نوکری بھی دی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈاکووں کے حملے میں پولیس اہلکار وں کی شہادت کا غم بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ۔محمد نواز شریف صاحب نے اطلاع ملتے ہی مجھے فورآ سوگوار خاندانوں کے پاس جانے کو کہا۔ہرجان قیمتی ہے, پولیس ا ہلکاروں کی حفاظت بھی یقینی بنائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ کچہ کے مسئلہ کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا، چیک پوسٹوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈی پی او آفس کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کچہ میں ہونے والے سانحہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جیز،پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں