Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہوگا،جسٹس عامر فاروق

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات سے متعلق اہم آبزرویشن دی ہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو 9 مئی مقدمات سے متعلق 7 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روک کر متعلقہ عدالت سے رجوع کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو 7 اگست کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو بلا کر 9 مئی مقدمات کا سٹیٹس پوچھ لیتے ہیں۔

وکیل لطئف کھوسہ نے کہا بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے کیسز میں شامل کر دیا گیا ہے،ایک کیس میں کہا گیا کہ انوسٹی گیشن شروع نہیں ہوئی لیکن گرفتار کرنا ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کھوسہ صاحب 9 مئی کو اب سوا سال ہو چکا ہے،لاہور ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آیا ہے کہ ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہو گا،یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک کیس میں ضمانت یا بری ہو جائے تو دوسرے میں گرفتار کر لیا جائے،نو مئی کی ایف آئی آر کہاں کی ہے؟

لطیف کھوسہ بولے تمام گیارہ ایف آئی آرز 9 مئی کی ہی ہیں، عدالت نے ریمارکس دیےراولپنڈی کے ڈی آئی جی آپریشنز کو بلا کر 9 مئی مقدمات کا سٹیٹس پوچھ لیتے ہیں،کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین