ٹاپ سٹوریز
سٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، جیل میں سختیاں بڑھادی گئیں، میرا کمرہ تنور بنا ہوا ہے، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ واحد ٹیم سپورٹ ہے جو پاکستان میں ٹی وی پر دیکھی جاتی ہے،یہ ایک سفارشی کو لے کر آئے اس نے کرکٹ تباہ کردی، اس کے پیچھے طاقتور ہیں،ورلڈ کپ میں ہم پہلی چار اور ٹی 20 کی 8 ٹیموں میں نہ آئے،کل بنگلہ دیش سے ہار کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے عمران خان نے مزید کہا کہ محسن نقوی کی پانچ ملین ڈالر مالیت پراپرٹی دبئی میں بیوی کے نام پر ہے،یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا،اس کی قابلیت کیا ہے؟ کرکٹ تباہ کرچکا،بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں،ہر روز کے پی اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں،پنجاب میں چوری، ڈکیتی اور پولیس ملازموں کو شہید کردیا گیا،یہ نیب زدہ اور سفارشی ہے،دوسری جانب فارم 47 کی حکومت مسلط کردی ،اس کا نزلہ بھی ایک خاص ادارے پر گررہا ہے۔
عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصلاحات نہیں کرسکے، نہ خرچ کم کیے نہ آمدن بڑھائی،یہ کام مینڈیٹ والی حکومت کرسکتی ہے جو ان کے پاس نہیں،ان سب کے پیسے اور پراپرٹیز باہر ہیں یہ صرف قرض لے رہے ہیں،قرض لینے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،مزید مہنگائی کا دور آرہا ہے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے،اگر عوام تنقید کرے تو یہ ڈیجیٹل دہشتگردی بنا دیتے ہیں،اپیل ہے کہ فوج ہم سب کی ہے، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے،مجھے ملک کی فکر ہے میرا جینا مرنا پاکستان ہے ،میرا ملک سے باہر کوئی پیسہ نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں زرداری نواز شریف کی طرح ڈیل نہیں کرسکتا،شوکت خانم کے سی ای او نے بتایا کہ پروفیشنلز کے باہر جانے سے ادارہ چلانے میں مشکل ہورہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں حالات خراب ہیں، آپ لیڈرشپ کا مظاہرہ کریں، قومی مفاہمت کریں وہ آپ کو اور آپ ان کو معاف کردیں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جیسے اسرائیل فلسطین کو کہہ رہا ہے کہ ماضی میں جو ہوا اس کو بھول جائیں،آپ کہہ رہے ہیں کہ میں فراڈ الیکشن کو بھول جاؤں،امن انصاف سے آتا ہے، مشرقی پاکستان والے انصاف مانگ رہے تھے، ہمارے خلاف نہیں تھے،امن انصاف سے آتا ہے،آپ جس قومی مفاہمت کی بات کررہے ہیں اس سے قبل انصاف تو کریں،صرف بھیڑ بکریاں ڈنڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں،بنگلہ دیش میں کیا ہوا، آرمی چیف، چیف جسٹس اور پولیس چیف سب وزیراعظم کے تھے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ اطلاعات ہیں کہ محسن نقوی کے وزہراعلی کے پی کے سے رابطے کے بعد اعظم سواتی کی ملاقات کرائی گی اور آپ نے جلسہ ملتوی کردیا، لیکن اسی محسن نقوی پر آپ کڑی تنقید کرتے ہیں؟
عمران خان نے کہا کہ یہ ساری حکومت جھوٹ پر چل رہی ہے،میں تو ان کی خبر تک نہیں پڑھتا،میرا اسٹیبلیشمینٹ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے،اگر اسٹیبلیشمینٹ سے بات ہوگی تو صرف ملک، آئین کے لیے ہوگی،مجھے جس سیل میں رکھا ہے وہ اوون کی طرح گرم ہے، اس لیےپسینہ آتا ہے،اس کے باوجود میں کوئی ریلیف نہیں چاہتا۔ میرے ساتھ تعینات عملے کو چوتھی مرتبہ تبدیل کردیا گیا،یہ مجھے فراہم کیے جانے والے کھانے کو چیک کرتے تھے کہ اس میں زہر تو نہیں ملا ہوا۔
صحافی نے سوال کیا کہ بشری بی بی نے جج صاحب سے کیا شکایت کی؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ بشریٰ کے کمرے میں چوہے ہیں، جب نماز پڑھتی ہے تو چوہے گرتے ہیں،3 مہینے سے چوہوں کے بارے میں شکایت کررہی ہے، اب عدالت کو آگاہ کیا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں