تازہ ترین
20 ستمبر تک ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت آ سکتی ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویو شروع ہو چکے ہیں، 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے، شہبازشریف کو کوئی منہ نہیں لگاتا، معیشت کو تباہ کردیا گیا، حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے، کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھا کر لے جائیں گے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج 2 سال ہوگئے، مجھ پر 14 کیسسز ہیں، ابھی تک چالان نہیں ملے، جو 4 دن جیلوں میں نہیں رہے انہوں نے 164 کے بیان دیے، ہمارے کیسسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی یی بھی آ گئی ہیں، یہ 10 سال کا کیس ہے، 31 اگست سے مکمل فعال ہو رہا ہوں، 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے، نواز شریف کسی کو ایکسٹیشن نہیں دے گا، شہباز شریف لیٹ چکا ہے، ایک دن میں ایک ملزم کا کیس لگے تو 10 سال لگے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو کون پوچھتا ہے، حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی سے گزارش کرتا ہوں کہ پولیس ہمارے گھروں سے مال لوٹ کر لے گئی، ہماری خواتین کا زیور، میری گھڑیاں اور میرے شوز بھی لے گئے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو ظلم راولپنڈی اور اسلام اباد کی پولیس نے کیا وہ اثر ہمارے اسلامی دوستوں پرگیا، 10 لاکھ روپے پولیس نے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے، 12 سیٹوں کی جگہ پر 1200 لوگوں کو پیش کیا جاتا ہے، میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا، میرا 40 کلو وزن کم ہوا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھا کر لے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے، ہم نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، میرا ایک بندے سے تعلق ہے میرا پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے اور نہ اس کی کوئی سنتا ہے، شہباز شریف کو کوئی منہ نہیں لگتا، معیشت کو تباہ کر دیا گیا، عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے ، 31 اگست کا دن بہت اہم ہے حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں استحکام پارٹی آگئی ، ان کو اس پارٹی کے اسپیلنگ نہیں آتے، جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا، میرے ووٹ نکالے بھی گئے اور میں ہارا بھی ہوں، میں نے ہار تسلیم کی ہے ، جو کچھ ہونے جارہا ہے وہ بہت برا ہونے جارہا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویو شروع ہو چکے ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں