Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ریگولیٹری ڈیوٹی ختم، مافیا نے فائدہ عوام کے دینے کی بجائے ہڑپ کر لیا

Published

on

گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے ثمرات عوام کو نہ مل سکے۔ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے650 سی سی کار 8 سے 9 لاکھ روپے سستی ہوئی۔2 سے ڈھائی ہزار گاڑیاں کراچی پورٹ پرکلیئر ہوئیں ،لیکن مارکیٹ میں قیمت کم نہ ہوئی۔

نمائندہ اردو کرانیکل کی مارکیٹ رپورٹ کے مطابق 650سی سی تک کی کاروں پر 8 سے 9 لاکھ روپے ریگولیٹری ڈیوٹی تھی۔30 مارچ کو ڈیوٹی کا ایس آر او ختم ہو گیا جس کی وجہ سے کاریں 8 سے 9 لاکھ کم پر کلیئر کرائی گئیں۔2 ہزار سے ڈھائی ہزار گاڑیاں کراچی پورٹ سے کلیئر ہوئیں مگر بازار میں قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔

نمائندہ  اردو کرانیکل کے مطابق 800 سے 1000 سی سی گاڑی پر 12 سے 13 لاکھ روپے تک فائدہ ہوا مگر گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی۔1000 سی سی سے 1300 سی سی گاڑی کی قیمت پر بھی ڈیوٹی کم ہوئی مگر اس کی قیمت بھی اتنی کم نہ ہو سکی۔1300 سے 2000 سی سی تک کی گاڑی تک 15 لاکھ تک ڈیوٹی ختم ہوئی مگر یہ گاڑی بھی سستی نہ ہو سکی۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ فائدہ ہائبرڈ گاڑی 25 لاکھ روپے تک ہوا مگر ہائبرڈ گاڑی بھی سستی نہ ہو سکی۔پراڈو، وی 8 سمیت اسی قسم کی بڑی گاڑیوں پر 70 لاکھ تک ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہوئی۔پراڈو، وی 8 اوراسی طرح کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کوئی خاص کمی نہ آسکی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مافیا کے لوگ تمام فائدہ ہڑپ کر گئے خریداروں تک نہ پہنچ سکا۔جاپان میں ہر قسم کی گاڑی کی خریداری میں تیزی آ گئی ہے لیکن اب خریدی گئی گاڑیاں مئی تک پاکستان پہنچیں گی اس وقت تک حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی نہ لگائی تو فائدہ ہو گا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دی تو پھر گاڑیاں اور مہنگی ہو جائیں گی۔جاپان میں اکشن میں بکنے والی گاڑیوں کی خریداری میں ہٹ دھرمی نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین