Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی، پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر منتخب

Published

on

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد اسپیکر عبد الخالق اچکزئی اور پیپلزپارٹی کے نامزد ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی آج ہی کیا جا رہا ہے، جہاں ن لیگ کے نامزد امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کی امیدوار غزالہ گولہ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جانے تھے تاہم مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

کامیابی کا حتمی اعلان سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ہوگا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر حلف بعد میں اٹھائیں گے۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین