Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ابرار احمد اور کامران غلام نے ٹیسٹ سکواڈ دوبارہ جوائن کر لیا

Published

on

Abrar Ahmed and Kamran Ghulam rejoined the Test squad

قومی کرکٹرز ابرار احمد اور کامران غلام نے ٹیسٹ اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرلیا۔ ابرار احمد اور کامران غلام نے بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف پاکستان شاہینز کے لیے چار روزہ میچ کھیلا تھا۔۔شاہین شاہ آفریدی نے بھی پہلے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ سے ریلیز ہونے کے بعد دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

شاہین آفریدی کی گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث ان کو اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا،عامر جمال کو این سی اے میں فٹنس پر کام مکمل کرنے کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

عامر جمال کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہوگی،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین