پاکستان
قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والا ملزم اور عمر قید پانے والی شریک ملزمہ 12 سال بعد بری کر دیے گئے
سپریم کورٹ نے 12 سال بعد قتل کے نامزد ملزم اور شریک ملزمہ کو بری کر دیا، عدالت نے ملزم محمد اعجاز عرف بِلے کی سزائے موت اور شریکِ مجرمہ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہراور جسٹس نعیم افغان نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا،عدالت نے ملزم محمد اعجاز عرف بِلے کی سزائے موت اور شریکِ مجرمہ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی۔
ملزم محمد اعجاز پر 2010 میں شریک ملزمہ کے شوہر کو قتل کرنے کا الزام تھا، سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہاگیاہے مدعی مقدمہ کے مطابق دونوں ملزمان مقتول کو الیکٹرک شاک دیتے پائے گئے تھے، مدعی مقدمہ نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو ملزم محمد اعجاز نے فائرنگ شروع کردی۔ مقدمہ کے مطابق محمد اعجاز کی فائرنگ سے شریک مجرمہ کا شوہر جان بحق ہوگیا، وکیل صفائی کے مطابق خودکشی کے کیس کو قتل قرار دیاگیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وکیل صفائی کے مطابق دونوں مجرمان میں کوئی ناجائز تعلق ثابت نہیں ہوتا، مقتول کو مدعی نے خاندانی وراثت سے حصہ نہیں دیاجس پر مقتول نے خودکشی کرلی، سپریم کورٹ فیصلہ میں کہا گیاہے پراسیکیوٹر کے مطابق مدعی مقدمہ وقوعہ کا عینی شاہد ہے، دونوں مجرمان مقتول کو اپنی زندگی سے ختم کرنا چاہتے تھے، سپریم کورٹ نے ثبوتوں کا بغور جائزہ لیا، بیانات اور ثبوتوں میں تضادات ہیں، مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول نے اسے ملزمان کے ناجائز تعلقات کا بتایا، مدعی مقدمہ خود سے ملزمان کے ناجائز تعلقات کا عینی شاہد نہیں، بیانات میں تضاد ہے، مقتول نے اپنی اہلیہ اور محمد اعجاز عرف بِلا کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا تھا، حیرت ہوئی کہ ماتحت عدلیہ نے بغیر کسی ثبوت کے ناجائز تعلقات قرار دےدیا، وقوعہ دن کی روشنی میں ہوا لیکن کسی نے مدعی مقدمہ کی کہانی کی حمایت نہیں کی،
ریکارڈ کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر کو خاندانی وراثت میں سے حصہ لینے کا پریشر ڈالتی تھیں، بچوں سے ماں کو بھی لیگل سسٹم کے ذریعے جدا کردیاگیا جس سے بچوں پر زہنی اثر پڑرہاہے، محمد اعجاز عرف بِلا اور نسیم اختر کو کیس سے بری کیاجاتاہے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی