ٹاپ سٹوریز
غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں پوری طاقت سے جاری رکھی جائیں، آرمی چیف
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی دورے کے موقع پروزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ)مقبول باقرکے ہمراہ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی
اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی، نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان،سی پیک،نان سی پیک،سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن،نجی منصوبوں پرکام کرنے والے غیرملکی شہریوں کی حفاظت،غیرقانونی طورپرآباد غیرملکیوں کی ان کے وطن واپسی،غیرملکی کرنسی پرپیشرفت،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سمیت دیگرپربات ہوئی.
آرمی چیف نے اس بات پرزوردیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اوردیگرسرکاری محکمے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے نفاذ کی کاررائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے،تاکہ وسائل کی چوری اوران سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جاسکے.
آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے فوائد اوراثرات کے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پرزوردیا، شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں،قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں