ٹاپ سٹوریز

غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں پوری طاقت سے جاری رکھی جائیں، آرمی چیف

Published

on

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی دورے کے موقع پروزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ)مقبول باقرکے ہمراہ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی

اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی، نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان،سی پیک،نان سی پیک،سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن،نجی منصوبوں پرکام کرنے والے غیرملکی شہریوں کی حفاظت،غیرقانونی طورپرآباد غیرملکیوں کی ان کے وطن واپسی،غیرملکی کرنسی پرپیشرفت،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سمیت دیگرپربات ہوئی.

آرمی چیف نے اس بات پرزوردیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اوردیگرسرکاری محکمے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے نفاذ کی کاررائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے،تاکہ وسائل کی چوری اوران سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جاسکے.

آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے فوائد اوراثرات کے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پرزوردیا، شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں،قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version