Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

اداکارہ سیماب مظفر کی شوبز میں واپسی

Published

on

معروف اداکارہ و میزبان سیماب مظفر کی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں واپسی ہوگئی، جلد ٹی وی ڈراموں سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

نامور اداکارہ سیماب مظفر ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں،جہاں وہ پاکستانی کلچر کو فروغ دینے کےلئے ثقافتی تقریبات میں ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ میں مقیم ہونے کی وجہ سے پاکستانی ڈراموں سمیت دیگر پروجیکٹس میں حصہ نہیں لے سکی، مجھے گزشتہ کئی سالوں سے بہت سی آفرز مل رہی تھی جو ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نہ کرسکی، اب پھر سے آفرز ملی ہیں جو میں قبول کرلی ہیں، بہت جلد پاکستان کے بڑے پروڈکشنز کے ساتھ پروجیکٹس میں حصہ لوں گی۔

سیماب مظفر نے بتایا کہ کچھ چینلز کی جانب سے پروگرامز میزبانی کی بھی آفر ملی ہے، ماضی میں بھی بہت اچھا کام کیا ہے اب بھی یہی کوشش ہے کہ اچھے اچھے پروجیکٹ کا حصہ بنوں، ماضی میں پاکستان کے لیجنڈ میزبان مصنف رائٹر مستنصر حسین تارڑکے ساتھ بطور میزبان شادی ان لائن میں حصہ لے چکی ہوں جو تین سال سے زیادہ عرصہ ان ائیر رہا ،جبکہ خبرناک، سیاسی تھیٹر،دنیا جی ٹی روڈ،میں کام کیا،جبکہ ڈرامہ سیریل مجھے اپنا نام و نشان ملے،افسر بیکار خاص ، راستہ دے زندگی،سمیت دیگر ایوارڈ یافتہ ڈرامے شامل ہیں۔

سیماب مظفر نے کہا کہ  لیجنڈ اداکار عابد علی، عرفان کھوسٹ ، جمیل فخری، ثانیہ سید، سرمد کھوسٹ ، سہیل سمیر ، نادیہ افگن سمیت ملک نامور فنکاروں کے ساتھ کا م کا خوشگوار تجربہ رہا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جبکہ تعلیم حاصل کرنے بعد میں ریڈیو سے بھی منسلک رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ میری یہی کوشش ہے کہ پاکستان کے کلچر اور شوبز انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر اجاگرکروں، اب بھی کوشش ہے کہ ہالی وڈ میں اپنی ثقافتی سرگرمیوں کو متعارف کرواں جس کےلئے کچھ ہالی وڈ کمپنیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے امید ہے جلد وہاں سے خوشخبری حاصل ہوگی ابتک بہت سے ایوارڈز مل چکے ہیں اصل ایوارڈ اپ کے پرستار اور آپ کا کام ہوتا جس کی پزیرائی ملنا کسی ایوارڈ سے کم نہیں ان کا کہنا دنیا بھر میں گھومنا پھرنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے اس لئے اپنا ایک یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین