Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پاکستان 31 سال بعد ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی، کیویز کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں جیت نے گرین شرٹس کو دنیائے کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنا دیا ہے۔قومی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن پر پہنچی ہے۔

پاکستان نے کیویز کو چوتھے ون ڈے میں 102 رنز سے شکست دے کر 2005 میں آئی سی سی کی جانب سے متعارف کروائی گئی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے.

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن آیا ہے۔ آئی سی سی کی آفیشل رینکنگ کے آغاز سے قبل پاکستان آخری مرتبہ اگست 1991 میں ٹاپ پر تھا۔

پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے شاہینوں کو سات مئی کا پانچواں اور آخری میچ بھی جیتننا ہوگا۔اگر شاہین کیویز کو کلین سویپ نہ کر سکے تو وہ ایک بار پھر تیسری پوزیشن پر لڑھک جائیں گے جہاں وہ پہلے کھڑے تھے اور کینگروز پہلی پوزیشن پر قبضہ جما سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین